گھر سے کاروبار کرنا۔۔۔۔Home Based Business
زیادہ تر گھریلو خواتین baking کا کام گھر پر کرتی ہیں ۔جب آپ کیک کی designing کرواتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اگلے بندے کو اس کے وقت،محنت اور مطلوبہ پروڈکٹ کے لیے رقم کی ادائیگی کر تے ہیں ۔
کیک bake کرنے سے لے کر سجاوٹ اور پیکنگ تک آٹھ سے دس گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔
6 سے 8 گھنٹے کی محنت کے لیے تین چار دن میں چاہیے ہوتے ہیں ۔کچھ کیک کا ڈیزائن کچھ ٹاپر اپنی شکل اختیار کرنے میں اتنا وقت لے لیتے ہیں ۔ ان 24 یا36 گھنٹوں میں خاتون نے سارے مراحل میں صفائی ستھرائی اور احتیاط کا خاص خیال رکھنا ہوتا ہے ۔ساتھ ہی ساتھ موسم کے مطابق فرج اے سی استعمال کرنا ہوتا ہے بظاہر تو چھ آٹھ گھنٹے کا کام ہے مگر خاتون دن رات کام میں جتی رہتی ہے۔روٹین کے کچن کے کاموں سے فارغ ہو کر رات کو جاگ جاگ کر کام کرنا ہوتاہے۔کھانے پینے کی ہوش نہیں رہتی یہاں تک کہ بعض اوقات طبیعت کی خرابی کو ignore کرنا پڑتا ہے کہ کیک کی تیاری میں کوئی کمی نہ رہ جائے
آپکی پسند کا فلیور، آپ کی پسند کی تھیم، آپ کی پسند کے ٹاپر ۔۔۔۔ اور پتہ نہیں کیا کیا جو کسٹمر پلیز پلیز کر کر کے کرواتا ہے۔۔۔۔بہت معذرت کے ساتھ آ خری مراحل تک ہدایات جاری رہتی ہیں خواہ کیک 2 پاونڈ کا ہو۔۔۔۔۔
ذرا کوئی basic cake bake
کر کے دکھا یئں کتنا وقت صرف ہوتا ہےاور برتن کتنے استعمال ہوتے ہیں ۔پھر کیک chill کیا جاتا ہے۔اس دورانfilling,frosting اورfondant تیار کرنے کے مراحل طے کیے جاتے ہیں ۔اگر design کےلیے کوئی کٹر یا مولڈ چاہیے تو online order کرنا پڑتا ہے۔۔۔rider ایمرجنسی ڈلیوری کے ڈبل چارجز لیتا ہے ۔۔۔۔۔
Home sweet home
اور بےچارے گھر والے سب ignore کیے جاتے ہیں ۔۔۔۔سسرال والے اور مہمان داری کے سب سلسلے چلتے رہتے ہیں ۔۔۔۔اور بیکر ٹائم ڈھونڈ تی رہتی ہے کیک مکمل کرنے کا بہت محنت اور مشقت کے بعد کیک کی تھوڑی شکل نظر آنے لگتی ہے تو گھر کے بچوں کی متجسس نگاہ ٹوہ میں لگی رہتی ہے اب کیک کو اور بھی حفاظت کی ضرورت ہے۔
ان سارے حالات واقعات کے بعد کسٹمر کی طرف سے مزید قیمت اور بھی کم کرنے کا اصرار کیا جاتا ہے لگا تار۔۔۔۔۔۔معذرت کے ساتھ جیسے وہ سبزی دال کا بھاو مول کر رہی ہوں ۔
اور بعض اوقات کیک تقریبا تیاری کے تمام مراحل طے کر چکا ہوتا ہے کہ کسٹمر آرڈر کینسل کر دیتی ہے۔۔۔افففففففف
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں