لبنان جل رہا ہے اور امت مسلمہ کی نسل کشی کی جارہی ہے۔۔۔۔۔۔


لبنان  تباہ و برباد ہو گیا۔ لبنان کا تو نائین الیون ہو گیا ہے، سب مسلمان حکمران تماشائی بن کر  ‏لبنان بیروت کا یہ حال ہے 
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں بندرگاہ پر اتنا بڑا دھماکہ ہوا ہے کہ اس کا شمار جدید دور میں ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے دھماکوں  میں کیا جا سکتا ہے، یا پھر شاید حالیہ تاریخ کا سب سے بڑا دھماکہ ہے۔ (غیر ایٹمی دھماکہ جس کی طاقت تقریباً ایٹمی دھماکے کی سی معلوم ہوتی ہے )
امریکہ میں اوکلا ہوما میں دو ٹن بارود استعمال ہوا،جس سے دو عمارات تباہ ہو گئی تھیں جبکہ لبنان میں ہونے والے اس دھماکے میں ستائیس سو ٹن  نائٹریٹ پھٹی ہے۔
اس دھماکے سے کئی کلومیٹر کے علاقے میں عمارات تباہ ہوئی ہیں اور ہزاروں لوگ اس سے جانبحق اور زخمی ہو گئے ہیں
ابھی تین دن پہلے ہی لبنان نے اعلان کیا تھا کہ وہ اسرا۔ئیلی حملوں سے دفاع کے لئے تیار ہے، اور صرف تین دن بعد ہی لبنان میں قیامت صغرٰی بپا ہو گئی ۔ بے غیرت مسلم حکمرانوں اور ان کے چمچوں کی وجہ سے مسلمانوں کی جان مال اور حرمت کتنی سستی ہو چکی ہے اس بات کا اندازہ اس سے ہی لگا لیں کہ اگر ایسا واقعہ کسی مغربی ملک میں ہوا ہوتا تو ساری دنیا میں چیخ و پکار کی جا رہی ہوتی اور سب اپنے اس مغربی "ابو" کی "بارگاہ" میں رو رو کر ہلکان ہو چکے ہوتے، اور ذمہ دار ملک کو تباہ و برباد کر کے رکھ دینے کے منصوبے پر عمل شروع ہو گیا ہوتا.  نہایت افسوس کی یہ بات بھی ہے کہ لبنان معاشی بحران کا شکار اور غربت کی طرف گامزن ہے۔۔۔ بزرگ شیطان امریکہ نے جہاں بھی دخل اندازی کی ہے وہاں گند ہی ڈالا ہے اور تباہی و بربادی ہی آئی ہے، شام، لبنان ، عراق اور یمن کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں 

ان خبروں پر محض دشمنوں کو کوسنے کی بجائے ایک سبق کبھی نہ بھولیں:
آپ ہجوم کی حیثیت سے دشمن ممالک سے نہیں نمٹ سکتے، یہ کام آپ کی ریاست کے کرنے کا ہے، اس لئے اپنے بے غیرت بندوبستوں، اپنے بے غیرت اسٹیبلشمنٹ اور حکمرانوں کی خبر لیں، اور اپنی ریاستوں میں انصاف کے ذریعہ طاقت حاصل کریں، تاکہ پھر مسلمانوں کی فوجیں نکلیں مسلمانوں کی حفاظت کو، اور دشمنوں کو فتح کرنے کو۔۔۔۔  کیونکہ یہٰی واحد راستہ ہے، ورنہ پراکسی وارز میں غیر سرکاری طور پر بندے بھیج لینا بزدل طریقہ ہوا کرتا ہے اور اس سے اعلٰی تر مقاصد حاصل نہیں ہوا کرتے.


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کیا آپ بھی چپ رہیں گے۔۔۔۔صبا قمر اور بلال کا ایک اور کارنامہ 😡

عید الاضحی ۔۔۔۔۔۔منافقت اور یہود وکفار